ریلوے ملتان ڈویژن‘ ٹارگٹ سے 17 کروڑ روپے زائد آمدن حاصل
ملتان (نمائندہ خصوصی) ریلوے انتظامیہ ملتان نے رواں مالی سال کی دوسری ششماہی کے 5 ماہ میں دیئے گئے ٹارگٹ سے 17 کروڑ روپے سے زائد آمدن حاصل کی ہے اس بارے میں رپورٹ ریلوے ہیڈ کوارٹر روانہ کردی ہے معلوم ہوا ہے گزشتہ 5 ماہ کے دوران ریلوے انتظامیہ ملتان نے مسافر ٹرینوں کی مد میں 2 ارب 1 کروڑ 17 لاکھ 80 ہزار روپے اور کوچنگ میں 5 کروڑ 34 لاکھ 49 ہزار روپے‘ گڈز ٹرینوں کی مد میں 50 کروڑ 79 لاکھ 59 ہزار روپے اور متفرق کی مد میں 17 کروڑ 10 لاکھ 59 ہزار روپے کی آمدن حاصل کی ہے یہ آمدن دیئے گئے ٹارگٹ سے 17 کروڑ 43 لاکھ 84 ہزار روپے زائد ہے بتایا جاتا ہے اگر ملتان‘ فیصل آباد‘ کراچی‘ روالپنڈی ‘ سمہ سٹہ سے امروکا کے لئے بند ٹرینیں بحال کردی جائیں تو ریلوے کی آمدن میں غیر معمولی اضافہ ہو سکتا ہے۔