عوامی خدمت کی بزرگوں کی روایات زندہ کرونگا: منیر اکبر ہراج
کبیروالا (نامہ نگار) کبیروالا کے حلقہ این اے 150 اور صوبائی حلقہ 204 پر سردار منیر اکبر ہراج نے کاغذات نامزدگی داخل کروا دیئے اپنے مداحوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا مرحوم بابا سردار محمد رفیق ہراج کی درخشندہ روایات کو زندہ رکھتے ہوئے اور ان کے خوابوں کو عملی جامہ پہنانے نکلا ہوں وہ حلقہ کے اندر چھائی ہوئی مایو سیوں کا خاتمہ کریں گے انہوں نے کہا ہراج خاندان کی سرپرستی کا اعزاز ان کے والد مرحوم سردار محمد رفیق ہراج کو حاصل تھا اب میں نے عہد کیا ہے کہ عوامی خدمت کی بزرگوں کی روایات کو لے کر اٹھوں گا۔