پاکستان پر لعنت کی سیاست کا تسلّط
مکرمی! لعنت کی سیاست کیا ہے؟ یہ نجی پارٹیوں کی مفاد پرست سیاست ہے۔ جوملک و قوم کو برباد کرنے اور اپنے اپنے گروہوں کو آباد و خوش حال بنانے کیلئے ہے۔ پاکستان تو مسلم قومیت کی بنیاد پر تمام مسلمانوں کی پُرخلوص محنت، لازوال اور بےمثال قربانیوںسے قائم ہوا تھا، جسے سرمایہ داروں، جاگیرداروں، ساہوکاروں اور منافقوں نے 360 سے زائد قوموںمیں تقسیم کردیا ان کو ایک متحدہ قومیت نہیں رہنے دیا۔ ملک کا مسلم قومیت کانظریہ¿ پاکستان تباہ کر دیا۔ ہر حکومتی پارٹی کا عبرتناک انجام ہوا، لیکن حرص و ہوس سے کوئی پارٹی باز نہ آئی۔ ان پارٹیوں نے اپنے ناجائز مفادات کے حصول کیلئے ملک و قوم کو ذلیل و خوار ، قرض دار، کنگال و بدحال کر کے رکھ دیا۔ مسلم قومیت کی وحدت کو تباہ کر دیا۔ سوال ہے عدلیہ نے ان پر پابندی کیوں نہیں لگائی اور الیکشن کمیشن پارٹیوں کی رجسٹریشن مسلسل ہی کئے چلا جا رہا ہے۔ کون ہے جو اس ظالمانہ سیاست کو روکے ٹوکے یا منسوخ کر کے ملک و قوم کا تحفظ کرے۔ پارٹیوں کے تحت کوئی الیکشن منصفانہ، ایماندارنہ اور غیر جانبدارانہ نہیں ہوا کرتا۔ یہ موجب فساد، خانہ جنگی، قتل و غارت، ملکی عدم واستحکام کا باعث اور قومی انتشار ہوتا ہے۔ 70 سالہ تجربات سب کے سامنے ہیں۔ ہر امیدوار کے لئے ٹھوس اسلامی سیاسی ضابطہ¿ اخلاق کے تحت موزوں ہونا لازم ہونا چاہئے۔ (بشیر احمد عباسی، بیاے مکان نمبر 455-A گلشن راوی لاہور۔ فون 0331-4091947 )