جدہ: پاکستان بزنس کے صدر ابوبکر میمن اور طارق یوسف میمن کی جانب سے افطار ڈنر
جدہ( نمائندہ خصوصی ) پاکستان بزنس کے صدر اور نیوز 10 چینل کے "سی ای او" ابوبکر میمن اور طارق یوسف میمن کی جانب سے ایک پروقار افطار و ڈنر کا اہتمام ایک مقامی ریسٹورنٹ میں کیا ۔تقریب میں بزنس کمیونٹی کے علاوہ سماجی، دینی اور سیاسی شخصیات نے شرکت کی کشمیر کمیٹی کے صدر مسعود احمد پوری، نذیر احمد میمن فضل الرحمان میمن، مذہبی اسکالر قاری عبد الباسط، قاری آصف، ایڈمرل علی سعید غامدی، ولید الشھری، عبیداللہ العوفی، ھانی العوفی، صالح مبارک، ظفر ملک ،چودھری وحید اور شریف زمان اور پاکستان جرنلسٹ فورم کے اراکین نے بھر پور شرکت کی۔ ابوبکر میمن پاکستان میں تھر کے علاقے میں تھر کے عوام کے لئے فلاحی کاموں میں بہت حصہ لیتے ہیں ۔مہمانوں حاضرین نے ابوبکر میمن کے فلاحی کاموں کو سراہا بلخصوص تھر کے باسیوں کے لیے فراہمی آب کے سلسلے میں جو خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔
افطار ڈنر