کشمیر‘ فلسطین مظالم پر عالمی خاموشی افسوسناک ہے‘ حافظ سعید
کراچی (نیوزرپورٹر) امیر جماعۃ الدعوۃ پروفیسر حافظ محمد سعید کی اپیل پر ملک بھر کی طرح صوبائی دار الحکومت کراچی میں بھی یوم کشمیر و فلسطین منایا گیا اور نہتے مسلمانوں پر بھارتی و اسرائیلی مظالم کی مذمت کی گئی۔ شہر بھر کی مساجد میں علماء و خطباء کرام نے قبلہ اول کی حرمت اور مظلوم کشمیری مسلمانوں کی حالت زار پر روشنی ڈالی۔ علمائے کرام نے اپنے خطبات میں اسرائیلی و بھارتی مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نام نہاد انسانی حقوق کے علمبردار ممالک ہی سب سے زیادہ انسانی حقوق کی پامالیوں میں مصروف ہیں۔ کشمیر و فلسطین اور دنیا کے دیگر خطوں میں مسلمانوں پرڈھائے جانے والے بدترین مظالم پر حقوق انسانی کے عالمی اداروں کی خاموشی افسوسناک ہے۔ پوری پاکستانی قوم کشمیری و فلسطینی مسلمانوں کی جدوجہد آزادی کی مکمل حمایت کرتی ہے۔ علمائے کرام نے کہا کہ مٹھی بھر یہودیوں کو سازش کے تحت فلسطین میں آباد کیا گیا۔ دوسری جانب کشمیر میں بھی آبادی کے تناسب کو بگاڑنے کے لیے اسی طرز کی کالونیاں قائم کی جارہی ہیں۔
حافظ سعید