چیف جسٹس پاکستان آج کراچی میں اہم مقدمات کی سماعت کریں گے
کراچی(وقائع نگار) پاکستان کے چیف جسٹس جناب جسٹس میاں ثاقب نثار پر مشتمل تین رکنی بینچ آج (ہفتے کو)کراچی رجسٹری میں اہم مقدمات کی سماعت کرے گا۔ بینچ کے روبرو شہاب اوستو کی جا نب سے فراہمی ونکاسی آب کیس۔ پائلٹوں کی ڈگریوں کی تصدیق‘ پانچ بچوں کی زائد المعیاد ویکسین سے اموات‘ میڈیکل کالجز کیس‘ڈبہ پیک دودھ کمپنیوں سے متعلق مقدمے سمیت دیگر کیسز کی سماعت ہوگی۔ وفاقی اورصوبائی حکومتوں کے وکلاء ‘سرکاری افسران اورمدعا علیہان کو نوٹس جاری کردیئے گئے ہیں۔
چیف جسٹس /کراچی