کراچی کے ریڈ زون میں احتجاجی مظاہروں پر پابندی میں توسیع
کراچی( اسٹاف رپورٹر) حکومت سندھ نے ریڈ زون میں احتجاجی مظاہروں پر پابندی میں توسیع اور حب کینال میں نہانے پربھی 6ماہ کیلئے پابندی لگادی ہے۔محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ دفعہ 144کے تحت احتجاجی مظاہروں پر پابندی مزید 180 روز کے لیے نافذ العمل رہے گی اور اس دوران ریڈ زون میں ریلی مظاہروں اور 5 سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی عائد رہے گی۔محکمہ داخلہ سندھ نے حب کینال میں نہانے پربھی 6 ماہ کے لئے پابندی لگاتے ہوئے نوٹی فکیشن میں کردیا ہے۔
پابندی ‘ توسیع