سندھ ہائیکورٹ نے کے ای ایس سی کے سابق ایم ڈی شاہد حامد قتل کیس کی منتقلی سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا
کراچی (وقائع نگار)سندھ ہائیکورٹ نے کے ای ایس سی کے سابق ایم ڈی شاہد حامد قتل کیس کی منتقلی سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیاہے۔جمعہ کو سندھ ہائیکورٹ میں کے ای ایس سی کے سابق ایم ڈی شاہد حامد قتل کیس کی منتقلی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی عدالت میں مشتاق جہانگیری ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ مقدمہ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نمبر 17 سے عدالت نمبر پانچ میں منتقل کیا جائے، عدالت نمبر 5 مقدمے سے بخوبی واقف ہے مقدمے میں صولت مرزا کو پھانسی بھی دی جاچکی ہے جبکہ اس مقدمے میں ملزمان غفران محبوب اورمنہاج قاضی بعد میں گرفتار ہوئے ہیں متحدہ کے قائد کے حکم پرصولت مرزا اوردیگر نے1997 میں شاہد حامد کو انکی رہائشگاہ کے باہر فائرنگ کر کے قتل کیا ۔
شاہد حامد قتل