شہدا اے ایس ایف کی چوتھی برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سانحہ کراچی ایئرپورٹ میں شہید ہونے والے شہدا اے ایس ایف کی چوتھی برسی جمعہ کو عقیدت و احترام سے منائی گئی ۔دن کا آغاز ایئرپورٹ کی مساجد میں نمازفجر کے بعد قرآن خوانی سے ہوااور تمام ہوائی اڈوں پر یونٹ دربار کا انعقاد ہوا۔بعد ازاں ڈی جی اے ایس ایف کا پیغام تمام ٹروپس میں پڑھ کر سنایا گیا ۔ڈائریکٹر جنرل اے ایس ایف میجر جنرل علی عباس حیدر نے یادگار شہدا پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی ۔انہوںنے اپنے پیغام میں کہا کہ اے ایس ایف کے افسران ،بہادر خواتین اور جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کا کہ آج کا دن اے ایس ایف کی تاریخ میں شجاعت او بہادری کا درخشاں باب ہے جب ہم ہمارے جوانوں نے ملک خداداد کی شہری ہوا بازی کی صنعت کی حفاطت کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ۔
چوتھی برسی