رینجرز اورپولیس کے چھاپے ،9 جرائم پیشہ گرفتار، اسلحہ منشیات برآمد
کراچی( کرائم پورٹر) کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز اور پولیس کے چھاپے ، ڈکیتی اسٹریٹ کرائم اور منشیات فروشی میں ملوث 9ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ او رلوٹا ہوا سامان اور منشیات برآمد کرلیں۔ رینجرز نے سعود آباد اور الفلاح میں کارروائی کرکے تین ملزمان محمد جمن عرف خان ، عرفان اور فیصل کو گرفتار کرلیا۔ جو منشیات فروشی میں ملوث تھے۔ شاہراہ نور جہاں پولیس نے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث دو ملزمان وقاص عرف موٹن، اور خالد خان کو گرفتار کرکے دو پستول برآمد کرنے کے علاوہ ایک منشیات فروش نصیب زار عرف بوٹا عرف شاہین کو گرفتار کیا جس کے قبضے سے ڈھائی سو گرام چرس برآمد ہوئی جب کہ سائٹ پولیس نے اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث تین ملزمان جان بہادر، عمران اور افضل کو گرفتار کرلیا جن کے قبضے سے تین پستول اور موبائل فون برآمد ہوئے۔
گرفتاریاں