پی پی نے کا لا با غ ڈیم کیلئے رقم رکھی ، اسی پرسیا ست کی ، نصرت سحر
سکھر(نامہ نگار)پاکستان مسلم لیگ (ف) کی مرکزی رہنما نصرت سحر عباسی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کالا باغ ڈیم کے معاملے پرسیاست کررہی ہے حالانکہ اس نے اپنے دور میں اس منصوبے کے لیے رقم رکھی تھی وہ الیکشن جیتنے کیلیے کالا باغ ڈیم کے معاملے کو اٹھا رہی ہے فنکشنل لیگ روز اول سے ڈیم کی مخالف رہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ سندھ میں جی ڈی اے اور تحریک انصاف میں اتحاد ہوگا جہاں پر ان کاامیدوار ہوگا ہم امیدوار کھڑا نہیں کریں گے ان کا کہنا تھا کہ خواتین کو سیاست میں جنسی ہراساں کرنے جیسے واقعات کا سامناکرنا پڑتا ہے ریحام خان کی کتاب پر کیا تبصرہ کریں ان کی کتاب آنے سے پہلے اس پر اتنے تبصرات سامنے آچکے ہیں لیکن جسنی ہراساں کرنے کے واقعہ کی میں خود متاثر رہی ہوں اور میں نے اس کا مقابلہ کیا ہے ان کا کہنا تھا کہ کاغذات نامزدگی کے ساتھ حلف نامہ جمع کرانے کے فیصلے کی حمایت کرتے ہیں کیونکہ ہماری پارٹی میں نہ کوئی اقامہ والا ہے اور نہ کوئی غلط کام کرنے والا اس کی مخالفت وہ لوگ کررہے ہیں جو عوام سے کچھ چھپانا چاہتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ پارٹی سربراہ پیر صاحب پگاڑا کیحکم پر این اے 206سیحصہ لے رہی ہوں۔
نصرت سحر عباسی