حج فلائٹ شیڈول جون کے آخری ہفتہ میں جاری کیا جائیگا
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) وفاقی وزارت مذہبی امور حج 2018ء کیلئے فلائٹ شیڈول جون کے آخری ہفتہ میں جاری کریگی وفاقی وزارت مذہبی امور اور 4 ایئر لائنوں کے درمیان حج معاہدہ طے پا گیا ہے ۔ قومی ایئر لائن پی آئی اے، سعودی ایئر لائن، شاہین ایئر انٹرنیشنل اور ایئر بلیو کے متعلقہ حکام اور وزارت مذہبی امور کے جائنٹ سیکرٹری کے درمیان معاہدے پر دستخط ہوئے ، وزارت مذہبی امور فلائٹ شیڈول آئندہ دو ہفتوں میں تیار کرکے جون کے آخری ہفتہ میں جاری کردیگی۔
فلائٹ شیڈول