نیب کی سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے بیٹے سے متعلق شکایت کی وضاحت
اسلام آباد (نا مہ نگار) قومی احتساب بیورو(نیب) نے کہا ہے کہ میڈیا میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے اپنے صوابدیدی فنڈزمیں سے اپنے بیٹے کو تحصیل مری میں عمرہ پیکج دینے کے سلسلہ میں شکایت کا نوٹس لینے کی خبر درست نہیں۔یہ بات جمعہ کو قومی احتساب بیورو کے ترجمان کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں بتائی گئی ہے۔