نجی ٹی وی چینل کی رپورٹنگ کی ٹیم پر تشدد کا آئی جی نے نوٹس لے لیا
کراچی( کرائم رپورٹر) آئی جی سندھ اے ڈی خوجہ نے کلفٹن پولیس کا نجی ٹی وی چینل کے کیمرہ مین اور رپورٹنگ ٹیم پر مبینہ تشدد کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی سائوتھ سے تفصیلی انکوائری اور تمام تر ضروری محکمانہ اقدامات پر مشتمل رپورٹ فوری طور پر طلب کرلی ہے۔