بلا ول بھٹو پر پوری قوم متحد و متفق ہے ، مسرت خا ن نیا زی
کراچی ( اسٹاف رپو رٹر) عوام کے لئے روٹی کپڑا اور مکا ن کا نعرہ پھر شر مندہ تعبیر ہو گا ۔ بلا ول بھٹو زرداری کی نو جوا ن اور جواں فکر قیادت پر پوری قوم متحد منظم ہے۔ پارٹ ٹائم سیا ستدانوں کا مطمع نظر جمہوریت کی سیٹرھی کے ذریعے اقتدار تک رسائی ہے۔ ترقی مخص حصول اقتدار سے نہیں خدمت سے آتی ہے ۔کراچی PPPکا تھا ہے اور رہے گا ۔ان خیا لات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کراچی ڈویژن کی سینئر رہنما مسرت خا ن نیازی نے گزشتہ روز کورنگی میں خواتین کا رکنا ن کی جا نب سے منعقد ہ دعوت افطار کے شرکاء سے خطاب کر تے ہوئے مقامی ریسٹو رنٹ میں کیا ۔ انہو ں نے کہا کہ ملکی تاریخ کے اس نا زک وقت میں ملکی سلامتی کے راز افشاء کر نے والے قومی مجر م ہیں ۔ہندوستان اور اسرائیل کے ایجنٹوں سے ہمدردی غیر ملکی ایجنڈا ہے ۔ پاک فوج اور پوری پاکستانی قوم حا لت جنگ میں ہے ایسے وقت ملکی سلا متی کے اداروں کے خلاف بیا نات دے کر عوامی جذبات کو مشتعل کر نا غیر دانشمندانہ اقدام ہے۔