فاتح خیبر حضرت علیؓ کی سخاوت و شجاعت دین کا حصہ ہے: حنیف طیب
کراچی (پ ر)نظام مصطفی پارٹی کے سربراہ سابق وفاقی وزیرڈاکٹرحاجی محمدحنیف طیب نے کہاکہ حضرت علی کرم اﷲوجہہ الکریم جب خلیفہ بنے تو عدل وانصاف،مساوات وقانون پرعمل داری کی وہ مثال قائم کی کہ آج بھی اس کی مثال دی جاتی ہے۔اس قبل انہوںنے دورہ خلافت ابوبکرصدیق،عمربن خطاب اور عثمان غنی رضی اﷲتعالیٰ عنہم کے ادوارمیں ان خلفاؤںکی رہنمائی ومشاورت سے بھرپورکرداراداکیا۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے مختلف نجی چینلوں پریوم علی کے حوالے سے پروگرام میں اظہارخیال کرتے ہوئے کیا۔فاتح خیبر حضرت علی کی سخاوت اور شجاعت کی مثالیں دین کاحصہ بن چکی ہیں۔آپ نے اپنے دورخلافت میں بیواؤں،یتیموں،ناداروں،مستحق افرادکو وظائف وراشن کابندوبست کیا۔غیرمسلموں کورواداری اور حسن سلوک سے معاشرے کاکارآمدشہری بنایا، سیاسی ،معاشی،سماجی،اقتصادی اور مذہبی ترقی کے لئے انہوںنے جو اقدامات کئے وہ قابل تقلید ہیں۔اہل گورنروں کاتقرر،سیاسی معاملات میں سفارشات کا عمل دخل قطعاًممنوع ،ریاستی استحکام کے لئے مذہبی ہم آہنگی کافروغ،سماجی انصاف میں رکاوٹ نا منظور،منصف کے لئے کڑی شرائط،عدل وانصاف کی نچلی سطح تک فراہمی ،عوام کو ریاست اور سیاست کاحصہ داربنانا آپ کے دورحکمرانی کا عظیم کارنامہ ہے۔