مسلم جہا دی لشکروں نے یو رپ کو جہا لت کی تاریکی سے با ہر نکا لا ،نبیل مصطفائی
کراچی (نیوز رپورٹر) انجمن طلبہ اسلام پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل نبیل مصطفائی نے کہا ہے کہ یورپ کو جہالت کی تاریکی سے علم کی روشنی کی طرف لانے میں اصل کردار مسلم جہادی لشکروں کا ہے، جنہوں نے یورپ کے بدترین دور میں فتوحات کیں اور یورپ کے عوام کو ظلم، بربریت اور استحصال سے آزاد کیا، اگر موسیٰ بن نصیر اور طارق بن زیاد اسپین کی طرف نہ جاتے اور سلطان محمد فاتح وسطی یورپ کی طرف نہ جاتے اور سلطان نورالدین زندگی اگر یورپ کی عوام کو امید کی کرن نہ دیتے تو شائد یورپ مزید کئی صدیوں تک جہالت و غلاظت میں مدہوش رہتا، اپنے خطاب میں انجمن طلبہ اسلام کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری نبیل مصطفائی نے کہا کہ اسلام کو جتنا دبایا گیا ہے یہ اس سے بڑھ کا ابھڑ کر سامنے آیا ہے۔