گراں فروشوں کے خلاف مہم جاری ‘43 جیل بھیج دیئے گئے
کراچی (اسٹاف رپورٹر) کمشنر کراچی اعجاز احمد خان کی ہدایت پر ماہ رمضان المبارک میںکراچی میں کھانے پینے کی اشیا کے سرکاری نرخوں کو کنٹرول کر نے کے لیے شروع کی گئی مہم جاری ہے جمعہ کو انتظامیہ نے 356 ناجائز منافع خوروں کے خلاف کارروائی کی جس میں 43 گراں فروشوں کو جیل بھیجا گیا جبکہ پانچ لاکھ روپے سے زائد جرمانہ عاید کیا گیا ۔جن دکانداروں کو جیل بھیجا گیا ان میں 22 فروٹ والے،10 پولٹری والے3 دودھ والے 3 گوشت والے2 کریانہ والا2 سبزی والے ایک بیکری والا شامل ہے۔ مہم میں جن دکانداروں کے خلاف کارروائی کی گئی ان میں ، فروٹس، سبزی ، دالیں، آٹا مصا لحہ جات، دودھ، انڈے ،گوشت ، کھجلہ کھجور ، بیسن سمیت دیگر کھانے پینے کی اشیا کے دکاندارشامل ہیں ۔کمشنر کراچی نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے وہ سرکاری نرخ پر اشیا کی دستیابی کو یقنی بنائیں گراں فروشون کے خلاف مہم جاری رکھیں اور سرکاری نرخوں کو سختی سے کنٹرول کریں۔