ایاز میمن نے این اے 243،پی ایس 110اور 111 کیلئے کاغذات نامزدگی حاصل کرلئے
کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی تاجرا لائنس ایسوسی ایشن کے چیئرمین وبانی عام آدمی پاکستان ایاز میمن موتی والانے پی ایس 110اور111اور این اے 243سے آزاد امیدار کی حیثیت سے کا غذات نامزدگی حاصل کرلیئے ۔ اس موقع پر ان کاکہنا تھاکہ کراچی کی تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ میں نے ہمیشہ شہر قائد کی ترقی اور خوشحالی کے لیے کام کیا ہے ہر فورم پر شہر قائد میں چاہے پانی کا مسئلہ ہو یا امن کا یا پھر شہر قائد میں کچرے کی بات ہو سب سے زیادہ عوام بلند کی ہے عوام نے اگر منتخب کیا تو اپنا سب کچھ عوام کیلئے وقف کردونگا۔