کراچی لیگ رمضان کپ 2018
کراچی(اسپورٹس رپورٹر)کراچی لیگ رمضان کپ کر کٹ ٹورنامنٹ کے دوسرے سیمی فائنل میںدبئی ہاکس ٹیم نے آرحم سی سی کو 22رنز سے شکست دی۔ دبئی ہاکس نے آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 165رنز بنائے۔ارسلان بشیر نے59رنز،سلمان غنی37 رنز اور نبیل خالد نے 25رنز بنائے۔عارش علی، شاہ زیب اور افضل نے دو،دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ آرحم سی سی 143رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔عرفان 51،دانش26احسن نے 20رنز بنائے۔ خالد خورشید نے چار اور آفاق احمد، خالد خورشید نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔