شکیلہ خاتون رمضان لیگ،وکٹوریہ سی سی کی مسلسل دوسری کامیابی
کراچی(اسپورٹس رپورٹر)تیسرے شکیلہ خاتون میموریل رمضان لیگ کے گروپ بی کے میچ میں وکٹوریہ سی سی نے اعظم اسپورٹس کود دو رنز سے شکست دی۔ وکٹوریہ سی سی نے نو وکٹوں پر 125رنز اسکور کئے ۔ یوسف 43اور بخشیر نے 22رنز بنائے۔عدنان نے چار صہیب اور عبید نے دو دو وکٹ حاصل کی۔ اعظم اسپورٹس آٹھ وکٹوںکے نقصان پر 123رنز بناسکی ۔ عبید 25، جبران نے24اور مسعود نے 23رنز بنائے،بخشیر اور ریحان نے دو دو وکٹ حاصل کی۔