وزر اعظم میاں محمد نواز شریف کے بڑے صاحبزادے حسین نواز شریف پانچویں مرتبہ پاناما لیکس کی تحقیقات کے لیے قائم مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہو گئے۔ حسین نواز 10 بجکر 55 منٹ پر ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے واجد ضیاءکی سربراہی میں 6 رکنی ٹیم کے سامنے پیش ہونے کے لیے فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی پہنچے اس موقع پر ( ن ) لیگی کارکنوں اور رہنماؤں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی کے اطراف میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے ۔ اس موقع پر حسین نواز کا گفتگو میں کہنا تھا کہ شکوک و شبہات اٹھانا شیطانی کام ہے ۔ ثبوت پر کارروائی ہوتی ہے تو ہونی چاہیے۔ کوئی حکومت اور عدالت شکوک و شبہات پر کارروائی نہیں کر سکتی۔ ان کا کہنا تھا کہ چیزوں پر شکوک و شبہات اٹھانا شیطانی کام ہے ۔ ثبوت کے اوپر اگر کوئی کارروائی ہوتی ہے تو ہونی چاہی۔ے میں کہتا ہوں ثبوت کے اوپر کارروائی ہونی چاہیے لیکن شکوک و شبہات پر نہیں کوئی عدالت اور کوئی حکومت کارروائی نہیں کر سکتی۔ حسین نواز کا کہنا تھا کہ جن لوگوں نے میری تصویر لیک کی اس کے لیک ہونے کا مقصد بھی وہی بتائیں گے ۔میں نہیں بتا سکتا۔ حسین نواز کا کہنا تھا کہ میرے خلاف کوئی ثبوت نہیں ہو گا تو پیش کیسے ہو گا ۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024