وزیر اعظم نواز شریف نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل آنتونیو گوٹیرس سے ملاقات کی ہے۔قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں وزیر اعظم نواز شریف نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل آنتونیوگوٹیرس سے ملاقات 45 منٹ تک جاری رہی۔ ملاقات کے دوران خطے کی سیکیورٹی صورت حال اور پاکستان کو درپیش دہشت گردی کے چیلنج کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے پاکستان کو شنگھائی تعاون تنظیم کا مستقل رکن بننے پر وزیراعظم کو مبارکباد دی۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ایس سی او کا مستقل رکن بننے سے خطہ میں مزید بہتری آئے گی اور رکن ممالک کے درمیان بھی مزید ہم آہنگی پیدا ہوگی. ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو مسئلہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم، پاکستان میں براہ راست اور افغانستان کے ذریعے بالواسطہ بھارتی مداخلت اور دہشتگردی سے متعلق تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔ وزیراعظم اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی ملاقات میں خلیج کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ حکومت پاکستان نے اصولی طور پر طے کیا ہے کہ وہ اقدام اٹھائے گی اور سفارتکاری سے کام لے کر خلیجی ممالک کے بحران کے حل کے لیے پاکستان اپنا کردار ادا کرے گا۔ اس سلسلہ میں وزیراعظم نواز شریف ہفتہ کو اسلام آباد پہنچنے کے بعد یہ طے کریں گے کہ ہفتہ کوہی کویت کے دورہ پر روانہ ہوں گے یااتوارکو کویت جائیں گے ۔اس حوالے سے تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں جبکہ اس بات کا بھی امکان موجود ہے کہ وزیراعظم قطر اور سعودی عرب کا بھی دورہ کر سکتے ہیں۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024