پاکستان کرکٹ کے مداح امان اللہ وزیرانتقال کرگئے
لاہور ( نمائندہ سپورٹس) پاکستان کرکٹ اپنے سب سے بڑے مداح سے محروم ہوگئی اور امان اللہ وزیرانتقال کرگئے۔امان اللہ وزیر کو دل کا دورہ پڑا جس پر انہیں ہسپتال منتقل کیاگیا لیکن ڈاکٹروں نے انتقال کی تصدیق کردی۔ متحدہ عرب امارات میں شاید ہی کوئی ایسا میچ ہو جسے امان اللہ وزیر نے نہ دیکھا ہو، وہ ہمیشہ ہی پاکستان کے ہر میچ میں سر پر پگڑی سجائے ، قومی پرچم والا اپنا روایتی لباس زیب تن کرکے سٹیڈیم میں پہنچ جایا کرتے تھے لیکن اب وہ اس دنیا میں نہیں رہے ، اب ان کی کمی ہمیشہ ہی رہے گی۔