رمضان میں کھیلوں کی سرگرمیاں معطل کھلاڑیوں کی فٹنس پر زور دینگے : عتیق شیخ
لاہور( نمائندہ سپورٹس) ڈائمنڈ کرکٹ کلب کے منیجر عتیق شیخ کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران ہم نے کھیل کی سرگرمیوں کو معطل کر کے کھلاڑیوں کی فٹنس کو بہتر بنانے پر زور دے رہے ہیں۔ سارا مہینہ خالصتا فٹنس کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے کام کیا جائیگا۔ ہیڈکوچ فرخ حیات کی زیرنگرانی کلب کرکٹرز کی فٹنس کی بہتری اور کھلاڑیوں میں بھی اس حوالے سے شعور بڑھایا جائیگا۔ موجودہ دور کی کرکٹ میں بہترین فٹنس کھیل کا سب سے اہم حصہ ہے۔ ہماری کوشش ہے اپنے کرکٹرز میں کلب کی سطح سے ہی فٹنس کلچر کو فروغ دیں تاکہ مستقبل میں کھلاڑیوں کو مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔