عمدہ باؤلنگ ، فیلڈنگ سے کامیابی ملی : سرفراز ، پاکستان بہت خطرناک ٹیم ہے :رسل ڈومنگو
لندن (سپورٹس رپورٹر)پاکستان ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے جنوبی افریقہ کیخلاف کامیابی کا کریڈٹ ٹیم کی عمدہ فیلڈنگ اور باؤلنگ کو دے دیا۔سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ عماد وسیم اور محمد حفیظ نے اننگز کے آغاز میں بہترین باؤلنگ کا مظاہرہ کیا جس کی بدولت جنوبی افریقی ٹیم دباؤ کا شکار ہوئی۔ کوچنگ سٹاف نے ٹیم کا مورال بلند کرنے میں مدد کی ۔جب سرفراز احمد سے فیلڈنگ میں نظر آنے والی بہتری پر سوال کیا گیا تو انہوں نے دلچسپ انداز میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے تو کچھ نہیں کیا سب کچھ بارش نے کیا ہے۔ جنوبی افریقی کوچ رسل ڈومنگو نے پاکستانی باؤلنگ خصوصا سپن باؤلنگ کو میچ میں واضح فرق قرار دیا۔ کوچ کا کہنا تھا کہ پاکستانی سپنر کو کریڈٹ دینا چاہوں گا کیو پاکستانی سپن باؤلرز واضح فرق ثابت ہوئے ہیں ۔ پاکستان قابل فخر ٹیم ہے‘پاکستان خطرناک ٹیم اور حریف کیلئے ہمیشہ خطرہ ہی ثابت ہوتی ہے‘ اچھی کارکردگی دکھائی اور جیت کی حقدارتھی ۔پاکستان جب بھی ایک گیم ہارتا ہے تو لوگ اْس کے پیچھے پڑ جاتے ہیں مگر ہم تو اْسے بہترین ٹیم سمجھتے ہیں۔