سری لنکا سے شرمناک شکست ‘بھارتی میڈیا نے ٹیم واپس بلانے کا مطالبہ کردیا
لندن (سپورٹس رپورٹر) چیمپئنز ٹرافی میں سری لنکا کے ہاتھوں بھارتی شکست کے بعد بھارتی میڈیا سیخ پا ہو گیا ‘ ٹیم کو وطن واپس بلانے کا مطالبہ کر دیا ۔ میڈیا نے کپتان سمیت ٹیم کو آڑے ہاتھوں لیا اور خاص طور پر بائولرز کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھی بھارت میں نہ کھیلنے کیلئے احتجاج کیا گیا تھا ۔