ممبئی: تیز رفتار ٹرین کی زد میں آنے والی لڑکی محفوظ رہی
ممبئی (نیٹ نیوز) جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے، منظر عام پر آنے والی ویڈیو کے مطابق بھارتی شہر ممبئی میں ایک لڑکی ٹرین کی زد میں آ گئی لیکن حیرت انگیز طور پر اسے معمولی چوٹیں آئیں۔ کانوں میں ائر فون لگائے انیس سالہ پرتیکشا ناٹیکر نے ریلوے لائن عبور کرنے کی کوشش کی لیکن سامنے آتی ٹرین دیکھ کر گھبرا گئی اور پلیٹ فارم پر نہ چڑھ سکی۔