مدھیہ پردیش: پولیس نے کانگرس رہنما راہول گاندھی کو حراست میں لے لیا‘ ضمانت پر رہا
نئی دہلی (نوائے وقت نیوز) کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی کو بھارتی پولیس نے حراست میں لیا۔ انہیں مدھیہ پردیش میں کشیدگی سے متاثر علاقے منداسر میں حراست میں لیاگیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق راہول گاندھی5 ہلاک کیے گئے کسانوں کے اہل خانہ سے اظہار یکجہتی کیلئے منداسر جا رہے تھے۔ حراست میں لیے جانے کے بعد راہول گاندھی کا کہنا تھا کہ پولیس نے مجھے بغیر کسی وجہ کے گرفتارکیا ہے۔ تاہم بعدازاں ان کو ضمانت پر رہا کردیا گیا