مسلم لیگ (ن) نے اداروں کا وقار برقرار رکھا: رائو شہاب الدین
کاہنہ (نامہ نگار)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما ء ڈپٹی میئر رائو شہباب الدین نے کہا ہے کہ جس وزیر اعظم نے بچوں سمیت اپنے آپ کو احتساب کے لئے پیش کیا۔ ذہنی ٹارچر کرنا مناسب نہیں۔مسلم لیگ ن کی حکومت نے ادرواں کا وقار بلند رکھا ہے اداروں کو بھی چاہیے کہ ہر انسان کی عزت نفس کا خیال رکھا جائے۔سیاست دانوں کو خطے کی صورت حال دیکھتے ہوئے وزیر اعظم کا ساتھ دینا چاہیے۔ حکومت عوام کی خدمت کو عبادت سمجھتی ہے ۔