ہوشربا مہنگائی سے جینا دشوار‘ رمضان بازاروں میں بھی ریلیف نہیں ملا: گھریلو خواتین
لاہور(لیڈی رپورٹر) رمضان المبارک کے دوسرے عشرے میںبھی ہوشربامہنگائی نے خواتین کاجینامحال کررکھاہے، مہنگائی کی ماری خواتین کو رمضان بازاروںمیں بھی ریلیف نہ مل سکا ۔ گزشتہ روز ماڈل ٹاؤن اورگلشن راوی رمضان بازاروںمیںخریداری کیلئے آنے والی خواتین عظمیٰ اورنسیم نے کہاکہ رمضان بازار کاماحول اچھاہے مگر دکانداروںکی کوشش ہوتی ہے فروٹ سبزی مہنگی ہی بیچی جائے اگر نرخنامے کاپوچھیںتو ناقص پھل سبزی ہمارے سامنے رکھ دیتے ہیںجن قیمتوںپریہاںپھل سبزیاں بک رہی ہیںتھوڑے بہت فرق سے اوپن مارکیٹ میںبھی دستیاب ہیںتوپھرکیوںہم یہاںآئیں۔انیلہ اورافشاںنے کہاکہ ناجائز منافع خوروں، ذخیرہ اندوزی کیخلاف حکومتی اقدامات خوش آئند ہیں۔ فریحہ اور تحریم نے کہاکہ کچھ اوپن مارکیٹوںکی بھی خبرلیںجوہماری جیبوںسے آخری روپیہ تک چھین لینا چاہتے ہیں، پرائس کنٹرول کمیٹیاں کہاںہیں،گرانفروشوںکیخلاف کریک ڈاؤن کیاجائے۔