مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی ملک میں کرپشن بڑھنے کے ذمہ دار ہیں: یاسمین راشد
لاہور(خصوصی نامہ نگار) تحریک انصاف پروفیشلز فورم کی چیئرپرسن ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن)اور پی پی پی ملک میں کرپشن اور لوٹ مار کے فروغ کی ذمہ دار ہیں ،کرپشن دونوں پارٹیوں کا اصل ہدف ہے،تحریک انصاف نے ہمیشہ ملک سے کرپشن کے خاتمے اور عوامی حقوق کی جدوجہد کی ہے ، اسی لئے آج پاکستان کا ہر طبقہ عمران خان کی جدوجہد میں شامل ہے۔،قوم کے پیسوں پر عیاشیاں کرنیوالے حکمرانوں کے دن تھوڑے رہ گئے ہیں۔