عدالتی حکم امتناعی کے باہر دستیاب جگہ پر تعمیراتی کام حتمی مراحل میں ہے: خواجہ احمد حسان
لاہور(خصوصی نامہ نگار) سٹیرنگ کمیٹی کے چیئرمین خواجہ احمد حسان نے بتایا ہے کہ لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کا 70فیصد تعمیراتی کام مکمل کیا جا چکا ہے -ڈیرہ گجراں سے چوبرجی تک پیکیج ون کے 11بالائے زمین سٹیشنوں کی تعمیر سمیت اس حصیکا83 فیصد تعمیراتی مکمل کر لیا گیاہے - ٹریک کی تعمیر میں استعمال کئے جانے والے تمام 670یوٹب گرڈرز اور 341ٹرانزم پری کاسٹ کئے جا چکے ہیں ‘551 تیارشدہ یو ٹب گرڈر اور 301ٹرانزم نصب بھی کر دیئے گئے ہیں جبکہ عدالتی حکم امتناعی سے باہر دستیاب جگہ پر تعمیراتی کام حتمی مراحل میں ہے ۔ گزشتہ روز اورنج لائن منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے سلسلے میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے خواجہ احمد حسان نے ہدایت کی کہ شہریوں کو پانی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کے لئے لاہور میں چلنے والے 600سے زائد ٹیو ب ویلوں کے لئے بجلی کا دوہرا کنکشن حاصل کیا جائے اور کام کو مرحلہ وار مکمل کیا جائے ۔ مون سون کے دوران شہرسے جلد نکاسی آب کے لئے واسا اور لیسکو کے متعلقہ افسران اور فیلڈ سٹاف کا آپس میں قریبی رابطہ قائم کیا جائے۔