گراں فروشی پر گرفتار 58افراد کو جیل بھیج دیا گیا ، مزید110دکاندار پکڑے گئے
لاہور(خبر نگار) پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈائون کے دوران1311مقامات پر چھاپے مارے اور گرانفروشی پر57دکانداروں کے چالان کیے جبکہ 1,74,500روپے کے جرمانے عائد کیے گئے،104افراد کے خلاف مختلف تھانوں میںمقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر110افراد کو گرفتار کروایا گیا۔58 افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا۔