دہشتگردی کی لعنت کے خاتمہ کیلئے مشترکہ جدوجہد کرنا ہوگی : آرمی چیف
راولپنڈی (نوائے وقت نیوز) آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے تربیلا میں ایس ایس جی ٹریننگ ایریا کا دورہ کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف قمرجاوید باجوہ نے نائیجرین سپیشل فورس بٹالین فورسز کی تربیت مکمل ہونے پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا دہشت گردی ایک لعنت ہے‘ اس کے خاتمے کیلئے مشترکہ جدوجہد کی ضرورت ہے۔ پاک فوج انسداد دہشت گردی آپریشنز کا وسیع تجربہ رکھتی ہے۔ دوست ممالک کا انسداد دہشت گردی صلاحیت میں اضافہ خوش آئند ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا تھا آرمی چیف نے تربیت کے معیار کی تعریف کی۔ نائیجیرین سپیشل فورس بٹالین دستے میں 26 افسروں سمیت 440 جوان شامل ہیں۔ نائیجیرین قائم مقام ہائی کمشنر نے بھی تقریب میں شرکت کی۔
آرمی چیف