کراچی میں حادثات : 2 کمسن بچوں سمیت 6 افراد ہلاک
کراچی( کرائم رپورٹر) کراچی کے مختلف علاقوںمیں ٹریفک و دیگر حادثات میں خاتون اور دو بچوں سمیت چھ افراد ہلاک ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق گلشن معمارمیں کمسن بچہ 13 سالہ ذوالفقار ولد محمدحنیف زیر زمین واٹر ٹینک میںڈوب کر ہلاک ہوگیا ۔ماڈل کالونی کے علاقے ملیر ہالٹ کے نزدیک کمسن بچہ 8 سالہ عقیل تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ہلاک ہوگیا ۔مچھر کالونی میں مختار جنرل اسٹور کے نزدیک گھر میں کام کے دوران خاتون 40 سالہ ناصرہ گل کرنٹ لگنے ہلاک ہوگئی۔ گلشن اقبال میں لال فلیٹ کے نزدیک بھی ایک شخص 38 سالہ اشرف ولد غلام نبی کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوگیا ۔بلدیہ کے علاقے سوات کالونی میں تیز رفتارگاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 22 سالہ نوجوان ہلاک ہوگیا جب کہ ناظم آباد انڈر پاس کے نزدیک تیز رفتار ٹرک نے 50 سالہ شخص کو کچل کر ہلاک کردیا۔
کراچی/ حادثات