کھانے کا ضیاع اور بھوک سے نمٹنا:یوفون کا رزق پراجیکٹ کو فروغ دینے کا اعلان
لاہور(پ ر) رمضان رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ ہے۔پاکستان کو بہتر بنانے کے لئے لوگوں اور اداروں کے ساتھ تعاون کی اپنی روایات کو جاری رکھتے ہوئے یوفون اس ماہ رمضان میں سماجی کاروباری پروجیکٹ رزق کے ساتھ منفرد انداز سے تعاون کر رہا ہے۔رزق پراجیکٹ کا آغاز اپریل 2015 میں لمز یونیورسٹی کے دوستوں نے اس وقت کیا جب وہ معاشیات کی تعلیم حاصل کر رہے تھے۔دوران تعلیم حذیفہ احمد نے اپنی خواہش کا اظہار کیا کہ پسماندہ طبقے تک بچ جانے والا زائد کھانا فراہم کیا جائے جن کے لئے ایک وقت کا کھانا بھی مشکل ہوتا ہے۔حذیفہ کے دوست اور پارٹنرز موسٰی عامر اورقاسم جاوید فوراً حامی بھرلی ۔یوفون ان کے کام کو اجاگر کرنے کے لئے لاہور میں 7 جون 2017 بروز بدھ مقامی ہوٹل میں تقریب کاانعقاد کیا جس میں بلاگرز،پرنٹ الیکٹرانک اور ڈیجیٹل میڈیا کے نمائندے شامل تھے۔