چلی ہے رسم کہ کوئی نہ سر اٹھا کے چلے
اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)خواجہ سعد رفیق نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالت اور جے آئی ٹی سے اچھے کی امید ہے ، صحافی کے سوال کے جواب میں ان کاکہنا تھا کہ سپریم کورٹ میں ریلوے آفیسرز کے ساتھ رائل پام کلب کے کیس میں آیاہوںکوئی سیاسی بات نہیں کروں گا۔ انہوں مشہور شاعر فیض احمد فیض کا شعر پڑھا ”نثار تیری گلیوں پے اے وطن کہ جہاںچلی ہے رسم کہ کوئی نہ سراٹھا کہ چلے “ ”جو کوئی چاہنے والا طواف کو نکلے نظرچرااکے چلے جسم وجاں بچا کے چلے“۔