کوڑے خان ٹرسٹ اراضی کیس‘ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کی مہلت کی استدعا منظور
اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)سپریم کورٹ میں مظفر گڑھ میں کوڑے خان ٹرسٹ کی ہزاروں ایکڑ وقف اراضی میں ہونے والی مبینہ بے ضابطگیوں سے متعلق سوموٹو کیس کی سماعت میں عدالت نے ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ کو چیف سیکریٹری سے ہدایات لینے کیلیے مہلت دیتے ہوئے کیس کی سماعت 10 جولائی تک ملتوی کر دی ہے۔کیس کی سماعت جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی تو ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب رزاق اے مرزا نے کہا کہ سرکاری اداروں کے زیر استعمال کوڑے خان ٹرسٹ کی اراضی لیز پر دینی ہے یا قیمت ادا کرنی ہے معاملے پر وقت دیا جائے کہ ڈی سی او اراضی سے متعلق چیف سیکرٹری سے ہدایات لے سکیں۔درخواست گزار مظفر مگسی نے کہا کہ اراضی نا لیز پر دی جا سکتی ہے اور نافروخت ہو سکتی ہے، غیر جانب دار تحقیقات کے بغیر اراضی اسکینڈل حل نہیں ہو سکتا،ٹرسٹ انتظامیہ بطور ٹرسٹی ، ٹرسٹ کیخلاف ہی کام کر رہی ہے، قبضہ مافیا سے نا ہی قبضہ واگزور کرایا گیا اور نا ہی تجاوزات ختم کرائی گئیں، انتظامیہ بہت طاقت ور ہے اور طاقت اندھی ہوتی، انتظامیہ عدالتی فیصلوں پر عملدرامد بھی نہیں کر رہی، قبضہ مافیا انتطامیہ کا اپنا نیٹ ورک ہے، انہوں عدالت سے استدعا کی کہ کوڑے خان مزار کا جتوئی شہر میں80 کنال رقبہ واگزور کرایا جائے، ڈی سی او نے عدالت کو بتاےا کہ کئی مرتبہ معاملے کے حل کے لیئے موقع پر درخواست گزار مضظر مگسی کو بلاےا مگر وہ نہیں آئے، بعدازاں عدالت نے ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ کو چیف سیکریٹری سے ہدایات لینے کیلیے مہلت دیتے ہوئے کیس کی سماعت 10 جولائی تک ملتوی کر دی ہے۔