,وزیر خزانہ سے کنٹری ڈائریکٹر ایشیائی ترقیاتی بینک کی ملاقات
اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی) ایشیائی ترقیاتی بینک کی کنٹری ڈائریکٹر ژباو¿ ہونگ یونگ نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ یہ لائق تحسین ہے کہ گزشتہ تین سال سے پاکستان میں اے ڈی بی کی ترقیاتی امداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ ملاقات میں پاکستان میں اے ڈی بی کے تعاون سے جاری منصوبوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ وزیر خزانہ نے ای ڈی بی کی 50 ویں سالگرہ کے موقع پر اسلام آباد میں جولائی میں مجوزہ تقریب میں شرکت کی دعوت بھی قبول کرلی۔