عاطف باجوہ کو گورنر سٹیٹ بینک نہیں بنایا جارہا‘ ترجمان وزارت خزانہ
اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی) وزارت خزانہ کے ترجمان نے ان اطلاعات کی تردید کی ہے کہ الفلاح بینک کے سی ای او عاطف باجوہ کو سٹیٹ بینک کا گورنربنایا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ سینٹکی مجلس قائمہ برائے خزانہ کے چیئرمین سلیم مانڈوی والا نے اس بارے میں بیان جاری کیا تھا ۔ ترجمان نے کہا کہ یہ افواہ ہے اور ایسی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے ۔ ترجمان نے کہا کہ سٹیٹ بینک کے گورنر کے مضب پر تعیناتی کا عمل جاری ہے جب تک مستقل تعیناتی نہیں کی جاتی ریاض ریاض الدین گورنر سٹیٹ بینک کی حیثیت سے خدمات سر انجام دیتے رہیں گے۔