,واپڈا خود چور‘ الزام ہمارے صوبے پر لگایا جاتا ہے ‘ پرویز خٹک
اسلام آباد(خصوصی نمائندہ)وزیر اعلٰٰی خیبر پختونخواہ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ واپڈ ا خود چورہے،الزام ہمارے صوبے پر لگایا جاتا ہے،بجلی چوری کو پکڑنا واپڈا کا کام ہے ،ہماری ضرورت 2500 میگاواٹ ہے جبکہ ہمیں 1800 میگاواٹ بجلی مل رہی ہے،آئین اور قانون کے مطابق ہمارا حق دیا جائے وفاق ترسیلی نظام پر توجہ نہیں دے رہا،بجلی چوروں کو پکڑنے کیلئے پولیس دینے کو تیار ہوں۔نیپرا میں سماعت کے بعد میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ نیپرا کے اختیارات کم نہیں کیے گئے،کچھ اختیارات سی سی آئی کو دیے گئے ہیں۔خالص منافع پر مشترکہ مفادات کونسل کا فیصلہ آچکا ہے۔صدارتی آرڈیننس اور سپریم کورٹ کا فیصلہ بھی آچکا ہے۔انہوں نے کہا آئین اورقانون کے مطابق ہمارا حق دیا جائے۔وفاق ترسیلی نظام پرتوجہ نہیں دے رہا ۔کیا حکومت بجلی بناکر سمندر میں ڈالے گی۔