چرس، شراب، اسلحہ برآمد 8ملزمان گرفتار
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں،ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کرنےوالوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 8ملزمان کو گرفتار کرلےا تھانہ گنجمنڈی پولیس نے بختیار سے 140گرام چرس، تھانہ سول لائن پولیس نے امجد سے 16لیٹر کھلی شراب، تھانہ صدر بیرونی پولیس نے اویس سے10بوتل شراب، شاہد حسن سے5بوتل شراب، تھانہ ریس کو رس پولیس نے احتشام سے پستول30بور معہ4روند ، اُسامہ سے پستول 30بور معہ2روند ، تھانہ نصیر آباد پولیس نے سیف اللہ سے چھری ،جبکہ 14فارنر ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر تھانہ صدر بیرونی پولیس نے عدنان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے ۔