ڈی ایچ کیو ہسپتال کیلئے گرڈ سٹیشن سے ڈائریکٹ لائن بچھا دی گئی
راولپنڈی ( نیوز ڈیسک) ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال میں مریضوں کو لوڈشیڈنگ کے اثرات سے محفوظ رکھنے کے لیے گرڈ سٹیشن سے براہ راست بجلی حاصل کرنے کے لیے ایک لائن بچھا دی گئی ہے جو لائن لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ ہوگی۔ گرڈ سٹیشن سے بجلی کی فراہمی کی ڈائریکٹ لائن ملنے سے ہسپتال کی قیمتی تنصیبات اور آلات بھی نقصان سے محفوظ ہوگئے ہیں ۔ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کو براہ راست گرڈ اسٹیشن سے بجلی کی فراہمی کے منصوبے پر چار کروڑ روپے لاگت آئی ہے۔ براہ راست بجلی کی فراہمی کے سکیم تین سال پہلے شروع کی گئی تھی موجودہ ایم ایس ڈاکٹرخالد رندھاوا نے چارج سنبھالنے کے بعد اس لائن کو ہنگامی بنیادوں پر چلانے کی بھرپور کوششیں کیں اور یہ لائن آزمائشی بنیادوں پر چلا دی گئی ہے۔ ڈائریکٹ لائن کا باضابطہ افتتاح ڈاکٹر محمد اسلم اور وائس چانسلر ڈاکٹر عمر کریں گے۔