حکومت خواتین کو جائز مقام دلانے‘ اقلیتوں کے تحفظ کیلئے کوشاں ہے: خلیل سندھو
لاہور (خصوصی نامہ نگار)صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور خلیل طاہر سندھو نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب معاشرے میں خواتین کو نمایاں اہمیت دلانے اوراقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔اقلیتی خواتین کو مدنظر رکھتے ہوئے کچھ روز پہلے کنیئرڈ کالج لاہور میں خواتین ریسورس سینٹر کا قیام عمل میں لایا گیا تاکہ خاص طور پر معاشرے کی ستائی ہوئی خواتین کی داد رسی ممکن بنائی جا سکے ۔