وزیراعلیٰ سندھ کا کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ‘ کرکٹ کھیلی‘ چھکا لگا کر داد لی
کراچی( وقائع نگار) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کرنے کا سلسلہ جاری ہے ۔ انہوں نے سحری سے قبل شہر کے مختلف علاقوں پرنس روڈ، صدر، گلشن اقبال وغیرہ کا دورہ کرکے جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا او ر متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات جاری کیں۔ ایک مقام پر وزیراعلیٰ نے نوجوانوں کو کرکٹ کھیلتے دیکھ کر گاڑی رکوالی اور نوجوانوں کے ساتھ کرکٹ کھیلی اور ایک گیند پر زور دار چھکا بھی لگایا نوجوانوں نے تالیاں بجا کر وزیراعلیٰ کو داد دی۔
وزیراعلیٰ/دورہ