خان صاحب، قوم آپ کو 2018ءمیں استثنیٰ نہیں دے گی، مریم
اسلام آباد (اے پی پی) وزیر مملکت اطلاعات ونشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان آپ تصوراتی دنیا سے باہر آئیں،آپ کے جھوٹوں کی وجہ سے سال 2018ءمیں قوم آپ کو منہ توڑ جواب دے گی۔ جمعرات کو اپنے ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان پارلیمنٹ ، پی ٹی وی، وزیراعظم ہاﺅس اور جمہوریت پر حملہ آپ کے بدترین کارنامے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انسداد دہشتگردی کی عدالت الیکشن کمیشن اور حنیف عباسی کی رٹ پٹیشن آپ کو ڈھونڈ رہی ہے آپ قانون سے استثنیٰ تو لے سکتے ہیں لیکن 2018ءمیں پاکستان کی قوم آپ کو استثنیٰ نہیں دے گی۔ وزیر مملکت نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام کے ساتھ جو دھوکہ اور جھوٹ آپ نے بولا ہے اس کا حساب پاکستان کے عوام آپ سے 2018ءمیں لے گی۔