ایم کیو ایم پاکستان میں شامل ہوںگا نہ پی ایس پی میں‘ سلیم شہزاد
کراچی(خصوصی رپورٹر)ایم کیو ایم کے سابق رہنما سلیم شہزاد نے کہا ہے کہ وہ پی ایس پی یا ایم کیو ایم پاکستان میں نہیں جائیں گے۔ مصطفی کمال اور فاروق ستار نے جو روش اپنائی ہے وہ غلط ہے۔ وہ جمعرات کی رات مقامی ٹی وی چینل کے پروگرام میں انٹرویو دیتے ہوئے اظہار خیال کررہے تھے۔ سلیم شہزاد نے کہا کہ وہ پہلے فاروق ستار کو متحدہ پاکستان کا سربراہ مانتے تھے لیکن اب نہیں یہ سمجھ لیں کہ میں نے غلطی سے فاروق ستار کو سربراہ مان لیا تھا۔ سلیم شہزادنے کہا کہ سازشی عناصر کی کوشش تھی معاملات ہمارے ہاتھ میں ہوں۔ چائنا کٹنگ کے معاملات شروع ہوئے جو پارٹی کےلئے نقصان دہ تھے۔ انہوں نے کہا کہ اندرونی سازشیں کرنے والے آج اعلیٰ عہدوں پر ہیں۔ محسوس کیا کہ پارٹی میں نقصان پہنچانے والے شریک ہوئے۔ جیل میں متحدہ پاکستان کے کارکنوں نے مجھے اپنے سیل سے نکالا میرا کردار صاف ہے چائنا کٹنگ سمیت کسی غلط کام میں نہیں رہا۔
سلیم شہزاد