کراچی میں بجلی کا بریک ڈاﺅن، شہر کے وسیع علاقوں میں سپلائی معطل
کراچی(اسٹاف رپورٹر)بجلی کے بڑے بریک ڈاو¿ن کے باعث شہر کے وسیع علاقے میں بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی ، شہریوں نے موم بتی کی روشنی میں سحری کی، بجلی کی بندش کے باعث شہر میں پانی کی سپلائی بھی متاثر ، بجلی کی تعطل پر مختلف علاقوں میں مشتعل افراد کی ہنگامہ آرائی ، تفصیلات کے مطابق علی الصبح شہر میں بجلی کے بریک ڈاو¿ن کے باعث آئی آئی چندریگر روڈ، برنس روڈ، ریلوے کالونی، گارڈن، ناظم آباد، شارع نورجہاں، لیاری، گلبہار، لیاقت آباد، شاہ فیصل کالونی، گرین ٹاو¿ن اور اورنگی ٹاو¿ن کے علاقوں میں بجلی معطل ہوگئی، 4 گھنٹے بعد بجلی بحالی کا سلسلہ شروع ہوا۔ بجلی کے تعطل کے باعث شہر میں پانی کی سپلائی متاثر ہوگئی بجلی کے تعطل پر کورنگی نمبر 4 ، شاہ فیصل کالونی میں مشتعل افراد نے ہنگامہ آرائی کی۔
بریک ڈاﺅن