وزیراعلیٰ کاشہر کے مختلف علاقوں کا دورہ ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا
کراچی( وقائع نگار) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کرنے کا سلسلہ جاری ہے ۔انہوں نے سحری سے قبل شہر کے مختلف علاقوں برنس روڈ، صدر، گلشن اقبال وغیرہ کا دورہ کرکے جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا او ر متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات جاری کیں۔ ایک مقام پر وزیراعلیٰ سندھ نے نوجوانوں کو کرکٹ کھیلتے دیکھ کر گاڑی رکوالی اور نواجوانوں کے ساتھ خود بھی کرکٹ کھیلی اور ایک گیند پر زور دار چھکا بھی لگایا نوجوانوں نے تالیاں بجا کر وزیراعلیٰ کو داد دی۔
وزیراعلیٰ /دورہ